ایک نصیحت شادی سے پہلے ۔۔۔
ایک نوجوان کی شادی ہوتی ہے،وہ اپنے والد کے پاس جاتا ہے کہ وہ اس کے اس نئے ازدواجی سفر کے لیے برکت کی دعا کرے،جب وہ اپنے والد کے پاس جاتا ہے اس کا والد اُس سے ایک کاغذ اور ربڑ مانگتا ہے،لڑکا شدید حیرانگی کے ساتھ جاتا ہے اور مطلوبہ چیزیں لیکر آجاتا ہے اور اپنے باپ کے پاس بیٹھ جاتا ہے....!!
باپ : لکھو
کیا لکھوں
جو جی چاہے لکھو
نوجوان ایک جملہ لکھتا ہے
باپ کہتا ہے : اسے مٹا د و
نوجوان مٹا دیتا ہے
باپ : لکھو
بیٹا : خدارا آپ کیا چاہتے ہیں ؟
باپ کہتا ہے : لکھو
نوجوان پھر لکھتا ہے
باپ کہتا ہے : مٹا دو
لڑکا مٹا دیتا ہے
باپ پھر کہتا ہے : لکھو
نوجوان کہتا ہے : اللہ کے لیے مجھے بتائیں یہ سب کچھ کیا ہے؟؟؟
باپ کہتا ہے : لکھو
نوجوان لکھتا ہے
باپ کہتا ہے مٹا دو ۔ لڑکا مٹا دیتا ہے
پھر باپ اُ س کی طرف دیکھتا ہے اور اُسے تھپکی دیتے ہوئے کہتا ہے۔۔۔!!
"بیٹا شادی کے بعد اریزر کی ضرورت ہوتی ہے، اگر ازدواجی زندگی میں تمہارے پاس ربڑ نہیں ہو گا جس سے تم اپنی بیوی کی غلطیاں اور کوتاہیاں مٹا اور معاف کر سکو،اور اسی طرح اگر تمہاری بیوی کے پاس ایریزر نہ ہوا جس سے وہ تمہاری غلطیاں اور ناپسندیدہ باتیں مٹا سکے
تو تم اپنی ازدواجی زندگی کا صفحہ چند دنوں میں کالا کر لوگے...۔"
حاصل کلام یہ ہے کہ .."کامیاب ازدواجی زندگی کا راز یہ ہے کہ آپس میں ایکدوسرے کے لئے درگزر اور برداشت سے کام لیا جائے، ایکدسرے کی خامیوں کو نظر انداز کرتے ہوئے ، خوبیوں کا اقرار کیا جائے، چھوٹی چھوٹی باتوں پر انا کا مسئلہ نہ بنالیا جائے،
بلکہ اس ربڑ کیطرح کتابِ زندگی سے ان چھوٹی چھوٹی غلطیوں کو مٹا دیا جائے..."
___________

0 Comments